پاکستانکاروبار

پاکستان کو ایل این جی کی خریداری کیلئے ٹینڈر پر کوئی بولی نہیں آئی

پاکستان کو ایل این جی کی خریداری کے لیے ٹینڈر پر کوئی بولی نہیں آئی۔
ذرائع پی ایل ایل نے بتایا ہے کہ پاکستان نے ستمبر میں ایل این جی کے لیے تیسری مرتبہ ٹینڈر جاری کیا تھا۔
ذرائع کے مطابق 12 سے 16 ستمبر کی ڈیلیوری کے لیے عالمی کمپنیوں سے ایک کارگو کی بولی طلب کی گئی تھی۔
ذرائع پی ایل ایل کے مطابق ایل این جی کارگو کے لیے بولی 8 ستمبر تک طلب کی گئی تھی تاہم ایل این جی کی خریداری کے لیے ٹینڈر پر کوئی بولی نہیں آئی۔
یاد رہے اس سے قبل حکومت ستمبر میں 2 مرتبہ ایل این جی کارگو کی بولیاں منسوخ کر چکی ہے، دونوں مرتبہ مہنگی بولیاں آنے پر مسترد کی گئیں۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *