برطانیہ کی آنہجانی شہزادی لیڈی ڈیانا کا مشہور زمانہ ‘ریوینج ڈریس’ دوبارہ نیلامی کیلئے پیش کیا جائے گا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈیانا کا کالے رنگ کا مشہور ترین لباس اس سال کے آخر یعنی دسمبر میں دوبارہ نیلامی کیلئے پیش کیا جائے گا۔
ڈیزائنر کرسٹینا سٹیمبولین کا تیار کردہ مشہور سیاہ ریشمی لباس 9 دسمبر کو نیویارک میں سوتھبیز (Sotheby’s) کی جانب سے فیشن کے لیے منعقدہ خصوصی نیلامی کا مرکز ہوگا۔
امید کی جارہی ہے کہ اس لباس کی قیمت ایک لاکھ 50 ہزار ڈالر سے 3 لاکھ ڈالر کے درمیان لگے گی جب کہ فروخت سے قبل اسے لندن، ہانگ کانگ اور جنیوا میں نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیانا نے اس ڈریس کو اپنی زندگی میں 78 دیگر ملبوسات کے ساتھ نیلامی کے لیے پیش کیا تھا جس سے کینسر اور ایڈز کے خیراتی اداروں کے لیے رقم اکٹھی کی گئی تھی۔
انٹرنیشنل
شہزادی ڈیانا کا مشہورِ زمانہ ‘ریوینج ڈریس’ دسمبر میں نیلامی کیلئے پیش کیا جائیگا
