اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آج سہ پہر سعودی عرب کے ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔ دونوں رہنماو¿ں کے درمیان گفتگو انتہائی گرمجوشی اور دوستانہ ماحول میں ہوئی۔وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب پر حوثیوں کے حالیہ حملوں، بالخصوص شہری اور اقتصادی بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کا اعادہ کیا۔ انہوں نے سعودی قیادت اور برادر سعودی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حوثیوں کی حالیہ کارروائیاں علاقائی امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہیں اور عالمی معیشت و توانائی کی فراہمی میں مزید خلل کا باعث بن سکتی ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ وہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کے ہمراہ کشیدگی میں کمی اور خطے میں امن کے قیام کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔شہباز شریف نے موجودہ بحران کے دوران دانشمندانہ اور دوراندیش قیادت پر سعودی ولی عہد کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے لیے اپنی نیک خواہشات اور دلی احترام کا بھی اظہار کیا۔سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودی عرب کے لیے پاکستان کی مسلسل اور ثابت قدم حمایت اور خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔دونوں رہنماو¿ں نے قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا اور جلد ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا۔
انٹرنیشنلاہم خبرپاکستان
وزیراعظم کا سعودی ولی عہد سے رابطہ، حوثی باغیوں کے حملوں پر اظہار مذمت
