کوئٹہ:بلوچستان کے تمام سرکاری کالجز میں تقریبات اور تنظیمی سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔کوئٹہ سے جاری احکامات کے مطابق پابندی صوبے کے تمام سرکاری بوائز، گرلز، پوسٹ گریجویٹ، ڈگری اور انٹر کالجز پر عائد ہوگی۔ مجاز اتھارٹی کی پیشگی اجازت کے بغیر کسی بھی تنظیم یا گروپ کو تقریب یا تنظیمی سرگرمی منعقد کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔احکامات میں تمام سرکاری کالجز کے پرنسپلز کو ہدایت کی گئی ہے کہ پابندی پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ قواعد کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔
اہم خبربلوچستان
بلوچستان کے تمام سرکاری کالجز میں تقریبات اور تنظیمی سرگرمیوں پر پابندی عائد
