لاہور(سپورٹس ڈیسک) قازقستان کی ایلینا ریباکینا نے یو ایس اوپن ویمنز سنگلز کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے۔ فائنل میں ایلینا ریباکینا نے عالمی نمبر ایک آریانا سبالینکا کو شکست دی۔ یو ایس اوپن کی فتح کیساتھ ایلینا ریباکینا عالمی نمبر ایک کھلاڑی بن گئیں۔ آریانا سبالینکا مسلسل تیسرا یو ایس اوپن ٹائٹل جیتنے میں ناکام رہیں۔ 27 سالہ قازقستان کی ایلینا ریبا کینا نے ویمنز سنگلز فائنل میں بیلاروس کی میگا ایونٹ کی دفاعی چیمپئن اورٹاپ سیڈڈ آریانا سبالینکا کو شکست دے کر پہلی مرتبہ یو ایس اوپن ٹینس کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ان کی فتح کاسکور 4-6، 7-5 اور 2-6 رہا۔ کامیابی کے ساتھ ہی ایلینا ریباکینا خواتین کے سنگلز مقابلوں کی عالمی رینکنگ میں پہلے نمبر پر بھی پہنچ گئی ہیں۔ ٹورنامنٹ سے قبل ٹخنے کی چوٹ کی وجہ سے ان کی شرکت بھی مشکوک تھی اور انہوں نے ایونٹ سے قبل 7 دن تک ریکیٹ کو ہاتھ بھی نہیں لگایا تھا، تاہم انہوں نے بہترین واپسی کرتے ہوئے فائنل میں 12 ایسز لگائے اور فتح اپنے نام کی۔ ایلیناریباکینا رواں سال آسٹریلین اوپن بھی جیت چکی ہیں اور وہ ایک ہی سال میں دونوں ہارڈ کورٹ گرینڈ سلام جیتنے والی چھٹی خاتون کھلاڑی بن گئی ہیں۔ City
انٹرنیشنلسپورٹس
