کوئٹہ:صوبائی مشیر برائے محکمہ ترقی نسواں ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے پیر کے روز ویمن اینڈ جووینائل فسیلیٹیشن سینٹر کا دورہ کیا اور مرکز کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔اس موقع پر اے آئی جی جنیڈر اسرار احمد عمرانی اور سینٹر انچارج شازیہ عمران نے صوبائی مشیر کو مرکز کے مختلف شعبوں، خواتین اور کم عمر متاثرین کو فراہم کی جانے والی سہولیات، شکایات کے اندراج، قانونی معاونت اور دیگر متعلقہ اقدامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔صوبائی مشیر ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے مرکز کے مختلف شعبوں کا دورہ کرتے ہوئے وہاں فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا اور متعلقہ حکام سے مختلف امور پر معلومات حاصل کیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ خواتین اور بچوں کو محفوظ، باوقار اور معاون ماحول کی فراہمی حکومت بلوچستان کی اہم ذمہ داری ہے۔ خواتین اور کم عمر متاثرین کو بروقت قانونی، سماجی اور ادارہ جاتی معاونت فراہم کرنے کے لیے مو¿ثر نظام ضروری ہے انہوں نے کہا کہ ویمن اینڈ جووینائل فسیلیٹیشن سینٹر جیسے ادارے خواتین اور بچوں کو درپیش مسائل کے حل اور انہیں انصاف تک رسائی فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ ایسے مراکز میں سہولیات کی بہتری، ادارہ جاتی تعاون اور متعلقہ محکموں کے درمیان مو¿ثر رابطہ مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ محکمہ ترقی نسواں خواتین کے تحفظ، بااختیار بنانے اور انہیں درپیش مسائل کے مو¿ثر حل کے لیے متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر اقدامات جاری رکھے گا۔
اہم خبربلوچستان
ربابہ بلیدی کا ویمن اینڈ جووینائل فسیلیٹیشن سینٹر کا دورہ، سہولیات کا جائزہ
