انٹرنیشنلاہم خبر

مکہ معاہدہ اسلامی دنیا کیلئے مثبت پیغام ہے، مثبت اثرات آئیں گے,اردوان

انقرہ(: ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ اسلامی دنیا کیلئے پیغام ہے، اس کے مثبت اثرات سامنے آئیں گے۔ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا ہے کہ خلیجی خطے میں حملے فوری طور پر بند ہونے چاہئیں۔ترک صدر رجب طیب اردوان نے پیر کو ترکیہ کے صوبے سامسن میں نوجوانوں کے لیے منعقدہ خصوصی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مکہ معاہدے سے متعلق مثبت پیش رفت سے آگاہ کیا۔رجب طیب اردوان نے کہا کہ سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ نے مل کرقدم اٹھایا ہے، مثبت پیشرفت ہورہی ہے اور ہم اس میں کامیاب ہوں گے۔ترک صدر کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز میں جو کچھ ہورہا ہے ہم اسے بغور دیکھ رہے ہیں، ناصرف ہرمز بلکہ خلیج کے بہت سے حصوں میں سنجیدہ نوعیت کی مشکلات ہیں۔انہوں نے کہا کہ ترکیہ اسلامی دنیا کو درپیش مشکلات پر قابو پانے میں مدد کرنا چاہتا ہے اور اس مقصد کے لیے خطے میں اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ ان چیلنجز سے جلد از جلد نمٹا جاسکے۔ترک صدر نے مزید کہا کہ اس معاملے کو معمولی نہیں سمجھا جاسکتا۔ادھرترک وزیر خارجہ حاقان فیدان کا کہنا تھا کہ حملے جنگ کے خاتمے کی کوششوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں، ترکیہ ہمسایہ ملک ایران کے استحکام کو بھی اہمیت دیتا ہے۔ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ آبنائے ہرمز سے آزادانہ آمدورفت یقینی بنائی جائے، جنگ سے پہلے کی صورتحال بحال کی جانی چاہیے۔حاقان فیدان کے مطابق ترکیہ تمام فریقین سے رابطے میں ہے اور مسئلے کے حل کی کوشش جاری ہے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *