پاکستانسپورٹس

پی سی بی اکتوبر میں سری لنکا انڈر 17 ٹیم کی میزبانی کرے گا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اکتوبر میں سری لنکا انڈر 17 ٹیم کی میزبانی کرے گا۔

پاکستان اور سری لنکا انڈر 17 ٹیموں کے درمیان تین روزہ میچ اور پانچ ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے، تمام میچز ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوں گے۔

سری لنکا انڈر 17 ٹیم 5 اکتوبر کو ملتان پہنچے گی،دونوں ٹیمیں 6 سے 8 اکتوبر تک ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹریننگ کریں گی۔

پاکستان اورسری لنکا انڈر 17 ٹیموں کے درمیان تین روزہ میچ 9 سے 11 اکتوبر تک کھیلا جائے گا،دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ میچز 15 سے 24 اکتوبر تک ہوں گے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *