انٹرنیشنلاہم خبرپاکستان

پاک چین تعلقات میں اہم پیش رفت، پاکستان چین بانڈری جوائنٹ کمیشن کو فعال

اسلام آباد:پاک چین تعلقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور پاکستان چین بانڈری جوائنٹ کمیشن کو فعال کر دیا گیاہے ۔ کمیشن سرحدی انتظام، مشترکہ سرحدی سروے، تجارتی روابط اور عوامی رابطوں میں تعاون بڑھانے کی راہ ہموار کرے گا۔ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان کے مطابق پاکستان اور چین نے باہمی تعلقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور پاکستان چین با¶نڈری جوائنٹ کمیشن کو فعال کر دیا گیاہے۔ترجمان نے کہا کہ با¶نڈری جوائنٹ کمیشن کا فعال ہونا سرحدی انتظام، مشترکہ سرحدی سروے، تجارتی روابط اور عوامی رابطوں میں تعاون بڑھانے کی راہ ہموار کرے گا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان چین با¶نڈری جوائنٹ کمیشن کا افتتاحی اجلاس اسلام آباد میں وزارت خارجہ میں منعقد ہوا،افتتاحی اجلاس کی مشترکہ صدارت چینی وزارت خارجہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل لی یا اور ڈی جی چین بلال محمود چوہدری نے کی۔با¶نڈری جوائنٹ کمیشن سرحدی انتظام، مشترکہ سرحدی سروے، تجارتی بہا¶ اور عوامی روابط کے فروغ میں تعاون بڑھائے گا۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *