اسلام آباد : ادارہ شماریاتِ پاکستان کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق اگست 2026ء میں ملک کا تجارتی خسارہ سالانہ بنیادوں پر 15.1 فیصد اضافے کے ساتھ 3 ارب 30 کروڑ 40 لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔ رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ کے دوران تجارتی خسارہ مجموعی طور پر 20.3 فیصد بڑھ کر 7 ارب 25 کروڑ 20 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق، اگست کے مہینے میں برآمدات 5.2 فیصد اضافے سے 2.54 ارب ڈالر رہیں، جبکہ درآمدات میں 10.6 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 5.84 ارب ڈالر رہیں۔ ماہانہ بنیادوں پر برآمدات اور درآمدات دونوں میں کمی ضرور دیکھی گئی ہے، تاہم مجموعی مالی سال کے آغاز میں درآمدات میں 14.6 فیصد کا بڑا اضافہ تجارتی توازن پر دباو¿ کی بڑی وجہ بنا ہے
اہم خبرپاکستانکاروبار
اگست 2026ءمیں تجارتی خسارے میں 15.1 فیصد اضافہ
