کوئٹہ : صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں صفائی کا فقدان ہونے کی وجہ سے شہر کی وی آئی پی سڑکوں پر سیوریج کا پانی بہنے سے صفائی انتظامیہ کے اقدامات اور دعوﺅں کی قلعی کھول دی ریڈ زون کے قریب فیڈرل لاج کا گٹر اور سریاب پھاٹک کے قریب اکرم ہسپتال کے سامنے گزشتہ کئی روز سے نالہ بند ہونے کے باعث گندا پانی سڑک پر بہنے سے شہریوں کو گزرنے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ اس کے علاوہ سیٹلائٹ ٹاﺅن کے علاقے منی مارکیٹ اس کے علاوہ جناح ٹاﺅن میں بھی نالیاں بند اور صفائی نہ ہونے کی وجہ سے گندا پانی سڑکوں پر بہہ رہا ہے عوامی حلقوں نے ایڈمنسٹریٹر میٹرو پولیٹن کارپوریشن اور ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ شہر میں صفائی کی ناقص صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو تنبیہ کریں کہ وہ صفائی کو یقینی بنائیں۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ کوئٹہ جس کو ماضی میں لٹل پیرس کے نام سے جانا پہچانا جاتا تھا آج وہی کوئٹہ گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہوچکا ہے جس کی بڑی وجہ ارباب اختیار، حکام اور متعلقہ اداروں کے سربراہوں کی عدم دلچسپی کی وجہ سے صفائی کو یقینی بنانے والے ادارے اور عملہ اپنی ذمہ داری نبھانے سے قاصر ہیں اور سڑکوں پر کئی کئی دن گٹر بند ہونے کی وجہ سے ان کا گندا پانی بہتا رہتا ہے جس کی وجہ سے گزرنے والے شہریوں اور لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ وی آئی پی سڑکوں پر موجود نالیاں اور گٹر بند ہونے کی وجہ سے ان کا گندا پانی سڑکوں پر بہتا رہتا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید تکلیف اور ذہنی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ حالانکہ صفائی نصف ایمان ہمارے دین کا حصہ ہے لیکن ہمارے لوگ اپنی ذمہ داری پوری کرنے سے قاصر ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا کہ شہر میں نالیوں کی صفائی اور سیوریج سمیت کچرے کو بروقت اور فوری طور پر ٹھکانے لگانے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں۔
اہم خبربلوچستان
کوئٹہ کی وی آئی پی سڑکیں گندے پانی میں ڈوب گئیں، صفائی کے دعوے بے نقاب
