اہم خبرپاکستانٹیکنالوجی

شہریوں کو سرکاری دفاتر کے چکروں سے نجات دلانے اہم فیصلہ

اسلام آباد : شہریوں کو سرکاری دفاتر کے چکروں سے نجات دلانے کے لیے کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد نے اہم شہری خدمات کو ڈیجیٹلائز کرتے ہوئے پاک ایپ کے ذریعے آن لائن سہولیات کا آغاز کر دیا۔ڈیجیٹل نظام کے تحت شہری اور کاروباری افراد مختلف خدمات کے لیے آن لائن درخواستیں جمع کرا سکیں گے، ضروری دستاویزات ڈیجیٹل طریقے سے فراہم کر سکیں گے اور اپنی درخواستوں کی پیش رفت بھی معلوم کر سکیں گے۔ دستیاب سہولت کے مطابق بعض خدمات کی فیس اور دیگر ادائیگیاں بھی آن لائن کی جا سکیں گی۔نئے نظام کے تحت جائیداد ٹیکس، پانی کے بلوں کی ادائیگی، اشتہارات اور کھلی جگہوں کے استعمال کی اجازت، پارکنگ اجازت نامے، جنریٹر لائسنس اور بلدیاتی منظوریوں سمیت مختلف شہری خدمات تک رسائی فراہم کی جائے گی۔سی ڈی اے کے جائیداد ٹیکس اور پانی کے بلوں کی ادائیگی کا نظام بھی ڈیجیٹل بنایا جا رہا ہے، جس کے بعد شہری گھر بیٹھے موبائل فون کے ذریعے متعلقہ خدمات حاصل اور ادائیگیاں کر سکیں گے۔ڈیجیٹل نظام کے ذریعے کاغذی دستاویزات، دستی طریقہ کار اور سرکاری دفاتر کے کاو¿نٹرز پر انحصار کم کرنے کے ساتھ درخواستوں، منظوریوں اور ادائیگیوں کا ڈیجیٹل ریکارڈ بھی محفوظ کیا جائے گا۔ شہری آن لائن شکایات درج کرانے کے علاوہ اپنی درخواستوں اور شکایات کی پیش رفت بھی ڈیجیٹل ذرائع سے دیکھ سکیں گے۔سی ڈی اے اور ایم سی آئی کے مطابق اس اقدام کا مقصد شہریوں کو تیز، شفاف، آسان اور شہری دوست خدمات فراہم کرنا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل سروسز کے ذریعے اسلام آباد کی شہری انتظامیہ کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرتے ہوئے روایتی کاو¿نٹر پر مبنی نظام سے جدید ڈیجیٹل سروس فراہمی کی جانب منتقل کیا جا رہا ہے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *