کوئٹہ: بلوچستان پولیس کی جانب سے عوام کو انصاف کی فراہمی اور عوامی شکایات کے لئے فوری اندراج اور اس پر کارروائی کے حوالے سے پولیس ہیلپ لائن 1715 فعال بنادی گئی ہے جس پر شہری اپنی شکایت کا اندراج کراکر فوری کارروائی کے حصول کو ممکن بناکر انصاف حاصل کرسکتے ہیں۔ بلوچستان پولیس کے ترجمان کے مطابق بلوچستان پولیس کی جانب سے آگاہی کے سلسلے میں شہری ایف آئی آر یا شکایت درج نہ کیے جانے، پولیس اہلکاروں کے ناجائز یا نامناسب رویے، رشوت اور بدعنوانی سمیت فوری نوعیت کے قابلِ شکایت معاملات ہیلپ لائن 1715 پر رپورٹ کر سکتے ہیں۔عوامی شکایات کی موثر مانیٹرنگ اور ان پر بروقت کارروائی کو یقینی بنانے پر بھی زور دیا گیا ہے تاکہ شہریوں کو درپیش مسائل کے ازالے کے لیے فوری اقدامات کیے جا سکیں۔شہری شکایات معلومات کے لیے درج ذیل نمبرز پر رابطہ کر سکتے ہیں:پولیس ہیلپ لائن: 1715فون: 081-9204851واٹس ایپ: 0304-3470110بلوچستان پولیس نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ کسی بھی ناانصافی، بدعنوانی یا قابلِ شکایت معاملے پر خاموش رہنے کے بجائے متعلقہ ہیلپ لائن کے ذریعے اطلاع دیں تاکہ شکایت کا اندراج اور بروقت کارروائی ممکن بنائی جا سک
اہم خبربلوچستان
بلوچستان پولیس کی نئی ہیلپ لائن 1715 فعال، شہریوں کو فوری انصاف کی امید
