کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن شعبان 2 کے تحت دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 6 دہشتگردوں کو ہلاک اور 9 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر فتنہ الہندوستان سے وابستہ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائی کی۔ آپریشن کے دوران دہشتگردوں کو مو¿ثر انداز میں نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں 6 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران 9 مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لیا گیا، جبکہ ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان میں دہشتگرد عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اور دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشنز کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔
اہم خبربلوچستان
بلوچستان؛ ساران تنگی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 6 دہشتگرد ہلاک
