اہم خبربلوچستان

PMDC زمینوں کی الاٹمنٹ، مقامی مالکان کے حقوق اور تحفظات کے حل پر اتفاق

کوئٹہ:صوبائی وزیر خزانہ و معدنیات میر شعیب نوشیروانی سے توبہ کاکڑی اور برشور سے تعلق رکھنے والے قبائلی عمائدین نے ملاقات کی، جس میں پاکستان منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن (PMDC) کو مقامی زمینوں کی الاٹمنٹ سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران وفد نے صوبائی وزیر کو مقامی زمینوں کی ملکیت، الاٹمنٹ اور اس حوالے سے درپیش تحفظات سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔ وفد نے اپنا موقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ زمینیں مقامی قبائل اور مقامی مالکان کی ملکیت ہیں، اس لیے ان سے متعلق کسی بھی معاملے میں مقامی زمین مالکان کو اعتماد میں لینا ضروری ہے۔وفد نے مطالبہ کیا کہ پاکستان منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن (PMDC) کے ذمہ دار نمائندگان مقامی زمین مالکان اور قبائلی عمائدین کے ساتھ باضابطہ طور پر بیٹھ کر بات چیت کریں، تاکہ تمام قانونی، انتظامی اور مقامی نوعیت کے تحفظات و خدشات کو باہمی مشاورت سے دور کیا جا سکے۔صوبائی وزیر خزانہ و معدنیات میر شعیب نوشیروانی نے وفد کا مو¿قف غور سے سنا اور یقین دہانی کرائی کہ معاملے کو متعلقہ فورم پر زیرِ غور لایا جائے گا اور مقامی لوگوں کے تحفظات کو مناسب طریقے سے متعلقہ حکام کے سامنے رکھا جائے گا۔ملاقات میں مقامی زمینوں کے حقوق، معدنی وسائل سے متعلق امور اور مقامی آبادی کے جائز مفادات کے تحفظ سمیت مختلف معاملات پر بھی گفتگو کی گئی۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *