کوئٹہ :دنیابھر کی طرح پاکستان کے دیگر حصوں کی طرح صوبائی دارالحکومت کوئٹہ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بھی پشتون ثقافت کا عالمی دن قومی جوش و خروش اور روایتی رنگوں کے ساتھ منایا گیا‘ دن بھر جاری رہنے والی تقریبات میں مختلف سیاسی جماعتوں، سول سوسائٹی اور مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی۔ مختلف قوم پرست جماعتوں‘ سول سوسائٹےز ودےگر کی جانب سے متعدد مقامات پر تقاریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں نوجوانوں نے ڈھول کی تھاپ پر روایتی “اتنڑ” پیش کیا۔ نوجوانوں نے پگڑیاں، واسکٹ اور روایتی لباس زیب تن کر رکھے تھے جس سے ماحول میں پشتون ثقافت کی جھلک نمایاں رہی۔تقریبات میں پشتون قوم کی تہذیب، تمدن، طرزِ زندگی اور روزمرہ استعمال کی اشیاءکو خصوصی سٹالز میں نمائش کے طور پر پیش کیا گیا۔ مختلف کتابوں کے اسٹالز بھی لگائے گئے جن میں پشتو زبان کی ترقی و ترویج، اس کی تعلیمی، عدالتی اور دفتری سطح پر ضرورت و افادیت کو اجاگر کیا گیا‘پشتون کلچر ڈے کے موقع پر روایتی کھیل اور سرگرمیاں بھی پیش کی گئیں، جن میں ملی اتنڑ، پہلوانوں کے درمیان کشتی (غیڑ)، ینڈہ، خوسی اور کلیوالی بانڈار کے مقابلے شامل تھے۔ ان کے علاوہ زرعی ماہرین، صحت کے شعبے کے ماہرین اور لائیو اسٹاک سے متعلق کمپنیوں کے نمائندوں نے عوام کو مختلف امور پر معلوماتی لیکچرز اور مشورے بھی فراہم کیے‘ان جماعتوں کا کہنا تھا کہ اس دکھ کی گھڑی میں خوشی کی تقریبات مناسب نہیں‘ماہرینِ لسانیات اور اہلِ قلم نے زور دیا کہ پشتون زبان و ثقافت کو زندہ رکھنے کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے اور مادری زبان کو تعلیمی، سرکاری اور عدالتی سطح پر فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
اہم خبربلوچستانپاکستان
بلوچستان بھر میں پشتون کلچر ڈے، روایتی رنگا رنگ تقریبات، اتنڑ اور کھیلوں کا انعقاد
