اہم خبربلوچستان

افغانستان غلط فہمی سے نکل کر اصلی حقائق پر آئے، اچھا ہمسایہ بنے,ضیا اللہ لانگو

کوئٹہٌِ صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے کہا ہے کہ الحمدللہ پاکستان ایک اسلامی ملک ہے اور اسلام کی دولت سے مالا مال ملک ہے، پاکستان ہمیشہ اپنی خودمختاری اور دفاع کے لیے تیار رہتا ہے افغانستان غلط فہمی سے نکل کر اصلی حقائق پر آئے جنگ، دیگر ممالک کے مفادات اور ہندوستان کے پیسوں کی بجائے ایک اچھے ہمسائے کی طرح پاکستان کے ساتھ رہے اپنے جاری کردی بیان میں انہوں نے کہا کہ افغانستان ہمارا برادر ہمسایہ ملک ہے، افغانستان ایک غلط فہمی میں ہے کہ اس نے سوویت یونین کو شکست دی، وہ سوویت یونین بھی افغانستان کے اکیلے شکست کی وجہ نہیں تھی، اس میں بہت سی قوتیں شامل تھیں میر ضیا اللہ لانگو نے کہا کہ اسی طرح امریکہ بھی شکست کی وجہ سے نہیں بلکہ افغان طالبان کے ساتھ باہمی رضامندی سے افغانستان چھوڑ کر چلا گیا ہے، افغانستان اب اس غلط فہمی میں ہے کہ وہ بڑی طاقت بن چکا ہے اور انڈیا، ہندوستان کے پیسوں کے زور اور اسرائیل کے پیسوں کے زور پر پاکستان سے لڑنا چاہتا ہے پاکستان ایک اسلامی ملک ہے اور یہاں لاکھوں علما ہیں جو روزانہ کی بنیاد پر پاکستان کی سلامتی کے لیے دعائیں کرتے ہیں، جبکہ پاکستان کی فوج سرحدوں پر تیار بیٹھی ہے کہ اگر کسی نے پاکستان کی طرف میلی نظر سے دیکھا تو اسے منہ توڑ جواب دیں گے انہوں نے کہا کہ افغانستان غلط فہمی سے نکل کر اصلی حقائق پر آئے اور جنگ، دیگر ممالک کے مفادات اور ہندوستان کے پیسوں کی بجائے ایک اچھے ہمسائے کی طرح پاکستان کے ساتھ رہے افغانستان اپنے لوگوں کو بھی اس جنگ کے عذاب سے نکالے اور جو نقصانات ان کے لوگوں نے چالیس سال میں جنگ کے دوران برداشت کیے ہیں، ان نقصانات کا ازالہ کرے، نہ کہ اپنے آپ کو ایک خوش فہمی میں ڈال کر اپنے ملک کو ایک نئی جنگ میں ڈالے اگر پاکستان کے ساتھ لڑے گا افغانستان تو شکست افغانستان کی مقدر ہوگی۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *