پاکستان کے احمد ظفر حیات نے 35ویں سنگاپور اوپن سینئر امیچر گالف چیمپئن شپ 2026 کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ عالمینقشے دیکھیں
تفصیلات کے مطابق احمد ظفر حیات نے تین راؤنڈز میں 73، 74 اور 76 کے اسکور کے ساتھ مجموعی طور پر 223 (+7) اسکور کیا۔
پاکستان کے بریگیڈیئر (ر) عمر اعجاز نے بھی عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے 229 (+13) کے مجموعی اسکور کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ان کے راؤنڈز کے اسکور 77، 80 اور 72 رہے۔
تیسرے پاکستانی کھلاڑی محمد عبداللہ منان نے 250 (+34) اسکور کے ساتھ ایونٹ مکمل کیا۔ عالمینقشے دیکھیں
پاکستانی کھلاڑی 20 ستمبر کو چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے سنگاپور روانہ ہوئے تھے۔
پاکستان گالف فیڈریشن نے کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کو سراہا۔ عالمی
پاکستانسپورٹس
پاکستانی گالفر نے سنگاپور اوپن سینئر امیچر گالف چیمپئن شپ کا اوور آل ٹائٹل جیت لیا
