اہم خبرپاکستان

پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور کی شمالی بحیرہ ہ عرب میں پہلی لائیو ویپن فائرنگ کامیابی سے مکمل

کراچی:پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور کی شمالی بحیرہ ہ عرب میں پہلی لائیو ویپن فائرنگ کامیابی سے مکمل، پی این ایس/ایم ہنگور نے طویل فاصلے تک مار کرنے والا اینٹی شپ کروز میزائل کامیابی سے فائر کیا اور میزائل نے مقررہ ہدف کو انتہائی درستگی سے نشانہ بنایا، سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے لائیو ویپن فائرنگ کا مشاہدہ کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور نے شمالی بحیرہ عرب میں پہلی لائیو ویپن فائرنگ کامیابی سے مکمل کرلی، پی این ایس/ایم ہنگور نے طویل فاصلے تک مار کرنے والا اینٹی شپ کروز میزائل کامیابی سے فائر کیا، اینٹی شپ کروز میزائل نے مقررہ ہدف کو انتہائی درستگی سے نشانہ بنایا، سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے پی این ایس/ایم ہنگور کی پہلی لائیو ویپن فائرنگ کا مشاہدہ کیا، کامیاب فائرنگ سے ہنگور کے ویپن سسٹمز اور جنگی تیاری کی توثیق ہوئی، ہنگور کی کامیاب فائرنگ پاک بحریہ کی زیرِ آب جنگی صلاحیتوں میں اہم سنگِ میل ہے، نیول چیف نے پی این ایس/ایم ہنگور کی جنگی صلاحیت اور عملے کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا، سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے اس موقع پر کہا کہ زیرِ آب جنگی صلاحیتوں میں مسلسل اضافہ آپریشنل تیاری اور قابلِ اعتماد دفاعی صلاحیت کے لیے ناگزیر ہے، پاک بحریہ پاکستان کی بحری سرحدوں کے دفاع اور خطے میں امن و استحکام کے لیے پ±رعزم ہے

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *