اسلام آباد اٹھارہ سال سے کم عمر شادی کے قانون کو غیر قانونی قرار دینے کے لیے فیڈرل شریعت کورٹ میں دائر درخواست پر اعتراض ختم کردیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق فیڈرل شریعت کورٹ کے رجسٹرار نے درخواست پر اعتراض ختم کرتے ہوئے سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کردی، درخواست مفتی محمد اسلم نے اپنے وکیل مدثر چوہدری ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کر رکھی ہے جس میں گورنر پنجاب کو بذریعہ سیکرٹری سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ پنجاب چائلڈ میرج رسٹرین ایکٹ 2026 کی شق 2 ڈی اور تین آئین سے متصادم ہے، 18 سال سے کم عمر شادی کو جرم قرار دینا شریعت کے خلاف ہے، ریاست کو شریعت کے امور میں مداخلت کی اجازت نہیں ہے۔
