لاہور قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے سسٹم سے اچھی تبدیلیوں کی امید ظاہر کر دی۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں وائٹ بال کیمپ کے موقع پر میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے نسیم شاہ نے کہا کہ کھلاڑیوں کے لیے جو نیا سسٹم آیا ہے اس میں اچھی تبدیلیوں کی امید کرتے ہیں، اب یہ کھلاڑی کی ذمہ داری ہےکہ وہ اپنی لوڈ منجمنٹ کرے۔
