لندن انگلینڈ میں جاری ’دی ہنڈرڈ‘ لیگ کے دوران بھارتی کرکٹر جمائما روڈریگز اور پاکستانی کپتان فاطمہ ثناء کے درمیان خوشگوار ملاقات نے شائقین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی۔
دونوں کھلاڑیوں نے میچ کے اختتام پر پہلے مصافحہ کیا اور پھر ایک دوسرے کو گلے لگا کر کھیل میں باہمی احترام اور دوستی کی خوبصورت مثال پیش کی۔
یہ منظر ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حالیہ عرصے میں بھارت اور پاکستان کے درمیان کرکٹ تعلقات میں سرد مہری دیکھی جا رہی ہے۔
پاکستان
ہاتھ ملانے پر پابندی، بھارتی ویمن کھلاڑی فاطمہ ثناء کے گلے لگ گئیں، ویڈیو وائرل
