مظفرآباد وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر امیرمقام نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے آزاد کشمیر انتخابات کے حوالے سے وفاقی حکومت کو الٹی گنتی کی دھمکی پر ردعمل میں کہا انہیں یہ معلوم ہونا چاہیے کہ اگر ہم گئے تو سب اکٹھے جائیں گے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق مظفرآباد کے علاقے کھاوڑا میں مسلم لیگ (ن) کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے امیر مقام کا کہنا تھا میرپور کے عوام نے ن لیگ کو ووٹ دیا، پیپلز پارٹی کو الزامات کے بجائے اس بات کا جائزہ لینا چاہیے کہ عوام نے اسے کیوں مسترد کیا۔
