اسلام آباد وزیر داخلہ محسن نقوی سے خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے صنعتکاروں اور تاجروں نے ملاقات کی، چیمبرز آف کامرس نے صوبے میں سکیورٹی صورتحال اور مسائل سے آگاہ کیا، وزیر داخلہ محسن نقوی نے تاجروں کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق محسن نقوی نے کہاکہ تاجروں کے مسائل کے حل کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے، جلد پشاور اور کوئٹہ کادورہ کروں گا، صوبوں کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کرکے مسائل کا مستقل حل نکالا جائے گا، وفاقی وزیر داخلہ نے کہاکہ محفوظ کاروباری ماحول کی فراہمی حکومت کی ترجیح ہے،معیشت کے استحکام کیلئے نجی شعبے کا کردار اہم ہے، کاروباری برادری کی ترقی میں پاکستان کی ترقی پنہاں ہے،حکومت تاجروں کے ساتھ ہے، جائز مسائل حل کریں گے۔
