ممبئی بال وڈ اداکارہ اور رکن پارلیمنٹ کنگنا رناوت نے بھارت کی جین زی جنریشن کو گٹر جنریشن قرار دے دیا۔
حال ہی میں طلبہ کی تنظیم کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کی جانب سے نئی دہلی میں پیپر لیک کے معاملے پر شدید احتجاج کیا گیا، جس دوران طالب علموں پر پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی گئی تاہم تنظیم کے شدید احتجاج کے سبب بھارت کے وزیر تعلیم کو مستعفی ہونا پڑا۔
