انٹرنیشنل

بھارت میں پرامن طلباء پر تشدد،انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کا بیان آ گیا

لندن ’’بھارت میں پرامن اختلافِ رائے کو دبایا جارہا ہے‘‘،انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کا بیان آ گیا ۔

تفصیلات کے مطابق انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارت میں نوجوانوں پر تشدد کے خلاف آواز اٹھا دی۔

’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارت میں نوجوانوں پر تشدد کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے بھارتی پولیس سے طاقت کا استعمال فوری روکنے کا مطالبہ کردیا۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا تھا کہ بھارت میں پُرامن اختلافِ رائے کو دبایا جارہا ہے، نوجوانوں پر غیر ضروری اور حد سے زیادہ طاقت استعمال کی گئی۔ پارلیمنٹ ہاؤس تک پہنچنے سے روکنے کے لیے رکاوٹیں کھڑی کی گئیں اور میٹرو سروسز سمیت موبائل انٹرنیٹ بند کیا گیا۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *