انٹرنیشنل

برطانوی ریڈیو کی کنگ چارلس کی موت کا غلط اعلان کرنے پر عوام اور شاہی خاندان سے معذرت

لندن کنگ چارلس کی موت کا غلط اعلان کرنے پر برطانیہ کے ایک ریڈیو سٹیشن نے عوام اور شاہی خاندان سے معذرت کر لی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق سابق برطانوی پائریٹ ریڈیو سٹیشن ریڈیو کیرولائن نے منگل کے روز غلطی سے کنگ چارلس سوم کے انتقال کی خبر نشر کردی، جس کے بعد کچھ دیر کیلئے نشریات بھی بند ہوگئیں۔
ریڈیو سٹیشن کے منیجر پیٹر مور نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بتایا کہ یہ غلطی سٹوڈیو کے کمپیوٹر سسٹم میں خرابی کے باعث ہوئی، جس سے بادشاہ کی وفات کے اعلان کا خصوصی پروٹوکول خودکار طور پر فعال ہوگیا۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *