پاکستان

دریائے چناب میں پانی کی سطح 2 سے 3 میٹر تک بڑھنے کا خدشہ،فلڈ الرٹ جاری

لاہور: پی ڈی ایم اے پنجاب کی طرف سے دریائے چناب کے لیے فلڈ الرٹ جاری کر دیا گیا۔

محکمہ آبپاشی کے لیٹر کے پیش نظر متعلقہ اضلاع اور محکموں کو ممکنہ سیلاب کےبارے میں الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق سلال ڈیم کے سپل وے گیٹس 21 مئی صبح 9 بجے سے 30 مئی تک کھولے جائیں گے۔ دریائے چناب میں پانی کی سطح 2 سے 3 میٹر تک بڑھنے کا خدشہ ہے۔

مرالہ بیراج پر اچانک پانی کی آمد کے خطرہ کے پیش نظر گوجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ میں ہائی الرٹ ہے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *