پاکستانسپورٹس

پی سی بی کی جانب سے دائر اپیلوں کی پیروی کاشف علی ملک ایڈوکیٹ نے کی۔ عدالت نے شہریوں کاشف شہزاد خان اور نعیم احمد کو نوٹس جاری کر دیا جن کی درخواستوں پر پاکستان انفارمیشن کمیشن نے پی سی بی کو معلومات فراہمی کا آرڈر جاری کیا تھا۔ پی سی بی کے وکیل کاشف علی ملک ایڈووکیٹ نے مؤقف اپنایا کہ طلب کردہ معلومات صرف ادارہ جاتی اخراجات تک محدود نہیں بلکہ انفرادی شخصیات کی ذاتی، مالی اور کانفیڈینشل معاہدوں کی تفصیلات بھی مانگی گئی ہیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) حکام، سلیکشن کمیٹی کے ارکان کی تنخواہوں، قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ، تنخواہ، میچ فیس اور الاؤنسز سمیت دیگر مالی فوائد کی معلومات فراہمی سے متعلق پاکستان انفارمیشن کمیشن کا حکم معطل کر دیا۔ GeographicReference
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے پاکستان انفارمیشن کمیشن کے 9 جولائی 2026 کے دو آرڈرز کے خلاف اپیلوں پر سماعت کی۔
پی سی بی کی جانب سے دائر اپیلوں کی پیروی کاشف علی ملک ایڈوکیٹ نے کی۔ عدالت نے شہریوں کاشف شہزاد خان اور نعیم احمد کو نوٹس جاری کر دیا جن کی درخواستوں پر پاکستان انفارمیشن کمیشن نے پی سی بی کو معلومات فراہمی کا آرڈر جاری کیا تھا۔
پی سی بی کے وکیل کاشف علی ملک ایڈووکیٹ نے مؤقف اپنایا کہ طلب کردہ معلومات صرف ادارہ جاتی اخراجات تک محدود نہیں بلکہ انفرادی شخصیات کی ذاتی، مالی اور کانفیڈینشل معاہدوں کی تفصیلات بھی مانگی گئی ہیں۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *