پاکستان

’کوئی عام ہیکر لیپ ٹاپ سے یہ کام نہیں کر سکتا‘: جیو نیوز کی نشریات ہیک کیسے ہوئیں؟

گذشتہ شب نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کی نشریات ہیک ہو گئیں، جس میں پہلے اردو میں پاکستانی فوج کے خلاف پیغام اور بعد میں فارسی زبان میں ایرانی عوام کی مدد کا پیغام نشر کیا گیا۔

جیو نیوز کے مینجنگ ڈائریکٹر اظہر عباس نے بتایا کہ:
“جیو نیوز جو پاکستان کے سیٹلائٹ پاک سیٹ پر ہے، اسے کسی جانب سے پچھلے چوبیس گھنٹوں سے ہیک کرنے اور نشریات میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔”

اظہر عباس نے واضح کیا کہ ہیکنگ کے دوران نشر ہونے والے پیغامات کا جیو نیوز سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ جیو نیوز نے پاکستانی حکام سے درخواست کی ہے کہ اس معاملے کا فوری نوٹس لیا جائے اور ذمے داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

ماہرین کے مطابق، کسی عام ہیکر کے لیے یہ کام آسان نہیں ہوتا۔ اس کے لیے مہارت، مخصوص سرورز اور سسٹمز تک رسائی کی ضرورت ہوتی ہے، کیونکہ ٹی وی چینلز کی نشریات براہِ راست سیٹلائٹ یا کیبل نیٹ ورک کے ذریعے نشر ہوتی ہیں، اور ان کے سسٹمز میں حفاظتی اقدامات سخت ہوتے ہیں۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *