پاکستان

کوئی طاقت کشمیری عوام کا حقِ خودارادیت ختم نہیں کر سکتی، مشعال ملک

اسلام آباد حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر کہا ہے کہ 5 اگست کشمیریوں کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، تاہم کوئی طاقت کشمیری عوام کی شناخت اورحقِ خودارادیت کو ختم نہیں کر سکتی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اپنے پیغام میں مشعال ملک نے کہا کہ کشمیر کی تحریکِ آزادی اپنی منزل کے حصول تک جاری رہے گا، بھارتی جیلوں میں حریت قیادت کے ساتھ ہونے والے مظالم تاریخ کا سیاہ باب ہیں اور عالمی برادری کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی مبینہ سنگین خلاف ورزیوں کا فوری نوٹس لینا چاہیے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *