پی ٹی آئی کا لانگ مارچ ملتوی ہوگا یا نہیں؟ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دورآج ہو گا۔
دونوں مذاکراتی کمیٹیوں نےاسپیکرقومی اسمبلی سےرابطہ کیا،جس کےبعد سہ پہر 3 بجےمذاکرات پر اتفاق ہوگیا،پی ٹی آئی کی سیاسی اورکورکمیٹی نے اپوزیشن کی مذاکراتی ٹیم کو فیصلہ سازی کا مکمل اختیار دے دیا۔
حکومت اور اپوزیشن کی چھ،چھ رکنی مذاکراتی کمیٹیاں آج دوبارہ میز پر بیٹھیں گی اور معاملات کے حل کے لیےبات چیت کریں گی،مذاکرات میں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ سمیت دیگر معاملات پر بھی پیشرفت متوقع ہے۔
گزشتہ روزحکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات ہوئے تھے، تاہم کوئی حتمی نتیجہ سامنے نہیں آسکا تھا۔ فریقین نے بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا تھا۔
پاکستان
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دورآج ہوگا
