ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کاش پٹیل نے اپنی دیرینہ ساتھی اور کنٹری گلوکارہ الیکسس ولکنز سے منگنی کر لی۔
27 سالہ الیکسس ولکنز نے سوشل میڈیا پرمنگنی کا اعلان کرتے ہوئےکاش پٹیل کے ساتھ تصویر شیئر کی، جس میں انہوں نے ہیرے کی انگوٹھی پہن رکھی تھی۔
الیکسس ولکنز نےتصویر کے ساتھ دلچسپ کیپشن میں لکھا کہ ہم قانون کو درمیان میں لے آئے،کاش پٹیل نے بھی انکی پوسٹ دوبارہ شیئر کرتے ہوئے دل اور انگوٹھی کے ایموجیز استعمال کیے۔
خیال رہےکہ کاش پٹیل کےفروری 2025 میں ایف بی آئی ڈائریکٹرکا منصب سنبھالنے کے بعد دونوں کے تعلق کو خاصی توجہ حاصل ہوئی،سرکاری طیارے کے مبینہ ذاتی استعمال اور الیکسس ولکنز کے ساتھ عوامی تقریبات میں شرکت پر بھی سوالات اٹھائے گئے تھے۔
انٹرنیشنل
ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کاش پٹیل گلوکارہ الیکسس ولکنز سے منگنی کر لی
