اسلام آباد:وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ تین پاکستانی کریو ممبرز کو بحفاظت ریسکیو کرلیا گیا، ایم ٹی آنر 25 کے تین باقی پاکستانی کریو ممبرز کو ریسکیو کرلیا گیا، امران علی، محمد یاسین اور سید حسین یوسف کو بحفاظت ریسکیو کرلیا گیا، تینوں پاکستانی کریو ممبرز کو صومالیہ سے ایتھوپیا کے دارالحکومت ادیس ابابا منتقل کردیا گیا، پاکستانی سفارتخانے کی ٹیم بھی تینوں کریو ممبرز کے ہمراہ ادیس ابابا پہنچی، وزیر خارجہ کے مطابق تینوں پاکستانی کریو ممبرز کو 7 اکتوبر کو ایتھوپین ایئرلائنز کی پہلی دستیاب پرواز سے کراچی روانہ کیا جائے گا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ ایم ٹی آنر 25 کے عملے کی رہائی میں صومالی حکومت اور یورپی یونین نیول فورس کا تعاون قابل تحسین ہے۔آپریشن اٹلانٹا کی ایم ٹی آنر 25 کے قریب موجودگی اور تعاون پر پاکستان کا اظہار تشکرکیاگیاہے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان بحری قزاقی کے خلاف عالمی تعاون مضبوط بنانے کیلئے پرعزم ہے، پاکستان بین الاقوامی بحری راستوں کی سیکیورٹی اور آزادی یقینی بنانے کیلئے تعاون جاری رکھے گا
انٹرنیشنلاہم خبربلوچستان
تین پاکستانی کریو ممبرز کو بحفاظت ریسکیو کرلیا گیا، ادیس ابابا منتقل
