رحیم یارخان؛بلوچستان میں ضلع رحیم یارخان کے 10 مغوی مزدوروں میں سے ایک کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔چند روز قبل ناناصاحب زیارت کے علاقے پلڑی میں کنسٹرکشن کمپنی کے کیمپ سے مزدوروں کو اغوا کیا تھا پولیس ذرائع کے مطابق اغوا ہونے والے ان مزدوروں میں سے ایک کی لاش پیرکو کوہلو کے علاقے نرہن ندی سے ملی۔مقتول مزدور کی شناخت شاہد بستی رسولِ پور، موضع امین گڑھ، رحیم یارخان کے نام سے ہوگئی ہے جبکہ اس کا بیٹا ابھی تک اغوا کاروں کے پاس ہے۔ دو روز قبل مغویوں کی ویڈیو جاری کی گئی تھی جس میں مزدور بتارہے تھے کہ ڈیمانڈ پورے نہ کرنے پر تمام مزدوروں کو قتل کیا جائیگا۔ دیگر مغوی مزدور تاحال اغوا کاروں کے قبضے میں ہیں۔ جن کا کوئی تاحال پتا نہیں لگ سکا۔یاد رہے بستی رسولِ پور، موضع امین گڑھ کے رہائشی مغوی باپ بیٹا کی بازیابی کے لیے گزشتہ روز ڈسٹرکٹ پریس کلب (رجسٹرڈ)رحیم یارخان کے باہر ورثا کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا تھا،مقتول شاہد کا بیٹا احتشام تاحال اغوا کاروں کے قبضہ میں ہے
اہم خبربلوچستان
بلوچستان میں رحیم یارخان کے مغوی مزدوروں میں ایک قتل، بیٹا سمیت دیگر تاحال مغوی
