اہم خبرپاکستان

جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس: عمران خان کو ذاتی حیثیت یا ویڈیو لنک پر پیش کرنے کا حکم

اسلام آباد :انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی کو اگلی سماعت پر پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ جج طاہر عباس سپرا نے ہدایت کی کہ بانی پی ٹی آئی کو جسمانی طور پر یا بذریعہ ویڈیو لنک عدالت میں پیش کیا جائے۔ سماعت کے دوران عدالت نے سابق وزرا فرخ حبیب، حماد اظہر، مراد سعید اور شبلی فراز کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ان کی جائیدادوں کی تفصیلات طلب کر لیں۔ عدالت نے سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم اور پی ٹی آئی کے حسن خان نیازی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 5 نومبر تک ملتوی کر دی۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف تھانہ رمنا میں مقدمہ درج ہے

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *