اہم خبربلوچستان

کوئٹہ سے پنجگور جاتے ایڈیشنل سیشن جج اسد اللہ رئیسانی لاپتہ

کوئٹہ: کوئٹہ سے پنجگور جاتے ہوئے ایڈیشنل سیشن جج اسد اللہ رئیسانی کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ہے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق اسد اللہ رئیسانی گزشتہ روز کوئٹہ سے پنجگور کے لیے روانہ ہوئے تھے، تاہم تاحال ان سے کسی قسم کا رابطہ نہیں ہو سکا خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسد اللہ رئیسانی سے رابطہ نہ ہونے کے باعث اہل خانہ میں تشویش پائی جا رہی ہے اور ان کی تلاش کے لیے کوششیں جاری ہیں دوسری جانب واقعے کے حوالے سے سرکاری سطح پر تاحال کوئی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔ حکام کی جانب سے اسد اللہ رئیسانی کے لاپتہ ہونے کی وجوہات یا موجودہ صورتحال کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اہل خانہ اور متعلقہ حلقے سرکاری تصدیق اور مزید معلومات کے منتظر ہیں۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *