کوئٹہ / اسلام آباد : پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سینئر نائب صدر اور صدرِ پاکستان آصف علی زرداری کے ترجمان برائے بلوچستان میر علی حسن زہری نے بلوچستان سمیت ملک بھر میں دہشت گردی کی حالیہ کارروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد عناصر امن، ترقی اور عوام کے محفوظ مستقبل کے دشمن ہیں، ان کے مذموم عزائم کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیے جائیں گے۔ اپنے ایک بیان میں میر علی حسن زہری نے گزشتہ روز ضلع مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ کارروائی کے دوران متعدد دہشت گردوں کی ہلاکت اور بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود کی برآمدگی سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی، پیشہ ورانہ صلاحیت اور مو ¿ثر انٹیلی جنس کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں امن دشمن عناصر کے خلاف سیکیورٹی فورسز جس عزم اور حوصلے کے ساتھ کارروائیاں کر رہی ہیں، وہ قابلِ تحسین ہے۔ قوم اپنے ان بہادر جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے جو اپنی جانوں کی پروا کیے بغیر عوام کے جان و مال کے تحفظ اور ملک کے امن کے لیے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ میر علی حسن زہری نے کہا کہ حالیہ واقعات ایک بار پھر اس امر کی ضرورت اجاگر کرتے ہیں کہ دہشت گردی کے خلاف قومی سطح پر اتحاد اور یکجہتی کو مزید مضبوط کیا جائے۔ دہشت گردی کسی ایک علاقے یا طبقے کا مسئلہ نہیں بلکہ پورے ملک کے امن، معیشت اور مستقبل کے لیے خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام امن چاہتے ہیں اور کسی بھی ایسے عنصر کو قبول نہیں کریں گے جو صوبے میں خوف و ہراس پیدا کرکے ترقی اور خوشحالی کا راستہ روکنے کی کوشش کرے۔ صوبے میں امن و امان کا قیام، عوام کے جان و مال کا تحفظ اور ترقیاتی عمل کا تسلسل حکومت اور ریاستی اداروں کی مشترکہ ترجیحات ہونی چاہئیں۔ میر علی حسن زہری نے سیکیورٹی فورسز، پولیس، لیویز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ان کی خدمات اور قربانیوں پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہید ہونے والے اہلکاروں اور شہریوں کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کی جا سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ مستونگ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشت گرد عناصر کے خلاف جاری کارروائیاں اس عزم کا اظہار ہیں کہ ریاست امن دشمن عناصر کو عوام کے مستقبل سے کھیلنے کی اجازت نہیں دے گی۔ حالیہ مستونگ کارروائی کے بعد سرچ اور کلی¿رنس آپریشن بھی جاری رہنے کی اطلاع ہے۔ میر علی حسن زہری نے عوام سے اپیل کی کہ وہ امن دشمن عناصر کی کسی بھی مشکوک سرگرمی کی صورت میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بروقت اطلاع دیں اور افواہوں سے گریز کرتے ہوئے ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کا مستقبل امن، تعلیم، روزگار، ترقی اور خوشحالی سے وابستہ ہے، اور صوبے کے عوام دہشت گردی اور بدامنی کے بجائے امن اور ترقی کا راستہ چاہتے ہیں۔ قومی یکجہتی، عوامی تعاون اور سیکیورٹی اداروں کی مو ¿ثر کارروائیوں کے ذریعے بلوچستان میں پائیدار امن کے قیام کی کوششوں کو مزید آگے بڑھایا جا سکتا ہے۔ میر علی حسن زہری نے کہا کہ بلوچستان امن، ترقی اور خوشحالی کی سرزمین ہے اور دہشت گرد عناصر کو اس صوبے کے مستقبل سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ پوری قوم اپنی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے اور امن کے قیام کے لیے ہر مثبت کوشش کی حمایت جاری رکھے گی
اہم خبربلوچستان
دہشت گرد امن، ترقی اور عوام کے محفوظ مستقبل کے دشمن ہیں,میر علی حسن زہری
