کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سانحہ گل پلازہ میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ سید نے کمیشن کے سوالنامے کا جواب جمع کروا دیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ سیدکا کہناتھا کہ سانحہ گل پلازا میں ہلاکتوں کی وجہ آگ اور دھویں کے باعث دم گھٹنا ہے،مجموعی طور پر 8زخمی افراد کو طبی امداد کیلئے لایا گیا، 73لاشیں اور باقیات گل پلازہ سے لائی گئیں،7لاشیں مکمل اور66جلی ہوئی باقیادت تھیں،ان کاکہناتھا کہ پوسٹ مارٹم میں موت کی بنیادی وجہ دم گھٹنا پایا گیا، بیشتر باقیات 100فیصد جلی ہوئی تھیں۔
