اہم خبرپاکستان

خیبر پختونخوا کے عوام امن چاہتے ہیں، قانون شکنی پر سخت کارروائی ہوگی,فیصل کریم کنڈی

پشاور:گورنر خیبر پختونخوافیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے عوام صدارتی پروکلیمیشن کا خیرمقدم کرتے ہیں، مزید فتنہ الخوارج کا ساتھ نہیں دیں گے،عوام کسی بھی قسم کی قانون شکنی، اشتعال انگیزی اور دنگے فساد سے مکمل اجتناب کریںورنہ سخت کارروائی ہوگی۔ صوبے کے عوام کے نام اہم پیغام میں گورنرفیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام صدارتی پروکلیمیشن کا خیرمقدم کرتے ہیں،خیبر پختونخوا کے عوام امن، استحکام، ترقی اور خوشحالی کے خواہاں ہیں، خیبر پختونخوا کے عوام نے فیصلہ کر لیا، مزید فتنہ الخوارج کا ساتھ نہیں دیں گے۔ گورنر خیبر پختونخوانے کہا کہ عوام اپنے سکیورٹی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر دہشت گردوں کے خلاف آخری دم تک لڑیں گے، صوبے کے عوام انتشار اور بدامنی کے بجائے پُرامن اور خوشحال مستقبل چاہتے ہیں، خیبر پختونخوا کے عوام دیگر صوبوں کے ساتھ برادرانہ تعلقات اور باہمی تعاون کے خواہاں ہیں، باہمی تجربات اور مشترکہ کوششوں سے صوبے میں ترقی و خوشحالی کو فروغ دینا چاہتے ہیں، عوام جمہوری اقدار کا فروغ اور ترقی کے ثمرات عام شہری تک پہنچتے دیکھنا چاہتے ہیں۔ گورنر خیبر پختونخوانے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام امن پسند ہیں، دہشت گردی اور پُرتشدد کارروائیوں کی ہرگز حمایت نہیں کرتے، عوام کسی بھی قسم کی قانون شکنی، اشتعال انگیزی اور دنگے فساد سے مکمل اجتناب کریں، امن و امان خراب کرنے اور قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی ہوگی

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *