اہم خبربلوچستان

محروم علاقوں کو ترجیح، قبائلی جھگڑے روایات کے مطابق حل کریں گے,سرفراز بگٹی

ڈیرہ بگٹی : وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ قبائلی جھگڑوں کو قبائلی روایات کے مطابق حل کریں گے جبکہ دہشتگردی کے خلاف جنگ کو قبائلی یا قومی جنگ نہیں سمجھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ سال ان علاقوں کو خصوصی ترجیح دی جائے گی جہاں گزشتہ ادوار میں ترقیاتی کام نہیں ہوئے اور تمام علاقوں اور لوگوں کو یکساں اہمیت دی جائے گی ڈیرہ بگٹی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ ماضی میں اعلیٰ عہدوں پر فائز رہنے والے بعض لوگوں نے اپنے ہی علاقوں اور لوگوں کو نظر انداز کیا، تاہم موجودہ حکومت کی ترجیحات میں تمام علاقے اور عوام برابر ہیں اور ترقیاتی عمل میں کسی کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں کیا جائے گا وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ کنٹریکٹ اساتذہ کی میرٹ پر بھرتیوں کے نتیجے میں صوبے کے 99 فیصد اسکول فعال ہو چکے ہیں۔ حکومت کنٹریکٹ پر بھرتی ہونے والے اساتذہ اور دیگر ملازمین کے لیے پنشن اسکیم متعارف کرانے کا بھی ارادہ رکھتی ہے تاکہ ان کے مستقبل کو محفوظ بنایا جا سکے میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان حکومت کی جانب سے صحت اور تعلیم کے شعبوں میں متعارف کرائی گئی اصلاحات کو ایشیا اور یورپ میں بطور مثال پیش کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں حکومت بلوچستان کی اصلاحات کو سراہا جا رہا ہے وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ حکومت صوبے میں امن و امان کے قیام، قبائلی تنازعات کے پائیدار حل، تعلیم و صحت کی بہتری اور محروم علاقوں کی ترقی کے لیے اقدامات جاری رکھے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور تمام علاقوں کی یکساں ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *