اسلام آباد:چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اور چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت امین الدین خان(آج) 14اکتوبر بدھ سے مختلف ممالک کا دورہ کریں گے ۔صدر مملکت آصف زرداری نے وزیراعظم کے مشورے پر چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت کے بیرون ملک دوروں کی منظوری دے دی۔ایوان صدر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطاق صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم کے مشورے پر چیف جسٹس آف پاکستان برطانیہ، جنوبی کوریا اور جاپان کے دوروں کے لیے این او سی اور بیرون پاکستان رخصت کی منظوری دی۔ اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان 14 سے 21 اکتوبر اور 27 اکتوبر سے 4 نومبر 2026تک برطانیہ، جنوبی کوریا اور جاپان کے دورے پر جائیں گے۔ اس کے علاوہ صدر مملکت نے وزیراعظم کے مشورے پر چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت پاکستان کے دورہ آذربائیجان کی منظوری بھی دے دی۔ چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت پاکستان 19 سے 22 اکتوبر 2026 تک آذربائیجان میں ترک دنیا کی آئینی عدالتوں اور آئینی دائرہ اختیار رکھنے والے اداروں کی کانفرنس میں شرکت کریں گے
اہم خبرپاکستان
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اور امین الدین خان بیرون ملک روانہ ہوں گے
