پاکستانکاروبار

پنجاب کے حج آرگنائزر کا فیصلہ حج ٹریڈ کو بحران سے نکال سکتا ہے :امتیاز الرحمٰن چودھری

لاہور (ڈویلپمنٹ سیل ) ہوپ پنجاب کے ہونے والے انتخابات میں ایگزیکٹو ممبر کے امیدوار ڈائریکٹر میزاب گروپ امتیاز الرحمٰن چودھری نےآج (17ستمبر) کو حج ٹریڈ کے لیے اہم ترین دن قرار دیا ہے اور کہا ہے پنجاب کے حج آرگنائزر کا فیصلہ حج ٹریڈ کو بحران سے نکال سکتا ہے اور اس کے لیے ضروری ہے پورے پینل کو کامیاب کرایا جائے۔
امتیاز الرحمٰن چودھری نے کہا احباب کو مصلحت سے باہر نکلنا ہو گا خدمت یونائیٹڈ جعفریہ الائنس نے اعلیٰ تعلیم یافتہ تجربہ کار باصلاحیت امیدوار میدان میں اتارے ہیں۔لاہور اور ملتان میں ووٹ ڈالنے والوں کو درخواست کروں گا سوچ سمجھ کر فیصلہ کریں میرا اور میرے امیدواروں کا ماضی حال آپ کے سامنے ہیں جھوٹے الزامات لگانے والے منہ چھپاتے پھر رہے ہیں۔میں نے اپنے والد حاجی مقبول احمد کی روایات کو آگے بڑھانے کا عزم کیا ہوا ہے۔حج آرگنائزر کی عزت ان کا کوٹہ اس کا تحفظ میری پہلی ترجیح ہے حج آرگنائزر ہونے کے باوجود دوبارہ کوٹہ کے لیے اپلائی کرنے والوں کی فہرست منظر عام پر آ چکی ہے۔ حج آرگنائزر کا فیصلہ اہم ہے مستقبل آپ کے ہاتھ میں ہے،غلط فیصلے کا خمیازہ پوری ٹریڈ کو بھگتنا پڑے گا پوری بیداری کے ساتھ گھروں سے نکلیں اور اپنا فیصلہ سنائیں،کردار کشی،بددیانتی، الزامات کی سیاست کو دفن کر دیں۔
امتیاز الرحمٰن چودھری نے حج آرگنائزر کے نام پیغام میں کہا مجھے کامل یقین ہے عزت ذلت اللہ کے ہاتھ میں ہے اخلاص اور ایمانداری سے یقین دلاتے ہیں وفا کریں گے نعرے نہیں، خدمت ہمارا منشور ہے اور اسی پر عملدرآمد کے میدان میں ہیں،کامیاب ہو کر سب کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ انشاءاللہ

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *