اہم خبرپاکستان

روسی وزیر داخلہ کا دورہ پاکستان، انسداد دہشت گردی اور جرائم کے خلاف تعاون پر اتفاق

اسلام آباد : روسی وزیر داخلہ ولادیمیر کولوکولتسیف کے دورہ اسلام آباد کا آغاز ہو گیا ہے، جہاں انہوں نے پاکستان مونومنٹ کا دورہ کیا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ دورے کے دوران روسی وزیر داخلہ نے وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی سے بھی ملاقات کی، جس میں پاکستان اور روس کے درمیان قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور دہشت گردی سمیت مختلف جرائم کے خلاف مشترکہ کوششوں کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔روسی سفارت خانے کے ترجمان کے مطابق ولادیمیر کولوکولتسیف نے پاکستان مونومنٹ پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جانیں قربان کرنے والوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔بعد ازاں روسی وزیر داخلہ نے وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان سیکیورٹی اور قانون نافذ کرنے کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ ملاقات کے دوران بین الاقوامی منظم جرائم، دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف مشترکہ اقدامات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ملاقات میں اسلحے اور منشیات کی غیر قانونی اسمگلنگ روکنے اور سائبر جرائم کے بڑھتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کے لیے باہمی تعاون کی اہمیت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ روسی وزیر داخلہ نے سائبر جرائم کی تحقیقات کے شعبے میں مہارت کے تبادلے کو اہم قرار دیا۔دونوں فریقین نے انٹرپول کے ذریعے تعاون کو مو¿ثر بنانے اور جرائم سے متعلق معلومات کے بروقت تبادلے کی ضرورت پر زور دیا، تاکہ سرحد پار جرائم کی روک تھام اور مجرمانہ سرگرمیوں کے خلاف کارروائیوں کو مزید مو¿ثر بنایا جا سکے۔روسی وزیر داخلہ نے پاکستانی ماہرین کے لیے پیشہ ورانہ تربیتی پروگراموں میں توسیع کے حوالے سے روس کی آمادگی کا اظہار کیا۔ انہوں نے محسن نقوی کے ساتھ تعمیری مذاکرات پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔روسی وزیر داخلہ کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان انسداد دہشت گردی، جرائم کی روک تھام، سائبر سیکیورٹی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعدادِ کار بڑھانے کے شعبوں میں تعاون کو آگے بڑھانے کے تناظر میں اہمیت کا حامل ہے

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *