اہم خبرپاکستان

پاکستان اور عمان کا سفارتی پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے ویزا فری معاہدے پر دستخط کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: پاکستان اور عمان نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے، سفارتی روابط کے فروغ اور باہمی تعاون کو وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے سفارتی اور خصوصی پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے ویزا فری معاہدے پر دستخط کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان اور عمان کے درمیان جوائنٹ منسٹریل کمیٹی کا اجلاس کامیابی سے مکمل ہو گیا ہے، جس میں دوطرفہ تعلقات کے علاوہ مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال، افغانستان، مسئلہ کشمیر، فلسطین اور سندھ طاس معاہدے سمیت اہم علاقائی و عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے عمانی وزیر خارجہ سید بدر بن حمد البوسعیدی کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمانی وزیر خارجہ اور ان کے وفد کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور عمان کے درمیان مذاکرات میں دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر بات چیت ہوئی، جبکہ دونوں ممالک نے باہمی روابط کو مزید مستحکم بنانے کے امکانات کا بھی جائزہ لیا۔اسحاق ڈار نے بتایا کہ پاکستان اور عمان کے درمیان سفارتی اور خصوصی پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے ویزا فری معاہدے پر دستخط کیے جائیں گے، جس سے دونوں ممالک کے درمیان سرکاری اور سفارتی سطح پر آمدورفت میں سہولت پیدا ہوگی۔نائب وزیراعظم کے مطابق ملاقات میں مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر خصوصی طور پر تبادلہ? خیال کیا گیا۔ اس دوران سعودی عرب پر حوثیوں کے حملوں کا معاملہ بھی زیر بحث آیا۔ دونوں رہنماو¿ں نے افغانستان کی صورتحال اور خطے میں امن و استحکام سے متعلق امور پر بھی گفتگو کی۔اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اور عمان کے درمیان مذاکرات میں سندھ طاس معاہدے سے متعلق امور کے علاوہ مسئلہ کشمیر اور فلسطین کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ان موضوعات پر گفتگو علاقائی اور بین الاقوامی معاملات میں دونوں ممالک کے رابطوں کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے۔اس موقع پر عمانی وزیر خارجہ سید بدر بن حمد البوسعیدی نے علاقائی سفارت کاری میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ عمان ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات میں پاکستان کے کردار کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔عمانی وزیر خارجہ نے آبنائے ہرمز سے متعلق ایران اور عمان کے مذاکرات کے حوالے سے بتایا کہ ان مذاکرات کا عمل مکمل ہو چکا ہے، تاہم ان معاملات کو حتمی شکل دینے کا انحصار ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات پر ہے۔مشترکہ پریس کانفرنس میں دونوں ممالک کے درمیان سفارتی روابط، باہمی تعاون اور علاقائی مسائل کے حل کے لیے مذاکرات کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔ پاکستان اور عمان کے درمیان جوائنٹ منسٹریل کمیٹی کے اجلاس کی تکمیل اور ویزا فری معاہدے سے متعلق پیش رفت کو دوطرفہ تعلقات کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا گیا

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *