اہم خبربلوچستانپاکستان

حکومت پیسے اور بندوق کے زور پر قائم ہے، محمود خان اچکزئی کی قومی اسمبلی میں تنقید

اسلام آباد (آن لائن) قومی اسمبلی میں اپوزیشن رہنما محمود خان اچکزئی نے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ موجودہ حکومت پیسے اور بندوق کے زور پر قائم ہے اور اسمبلیاں فروخت کی گئی ہیں۔ انہوں نے حکمرانوں کو ماضی کی سیاسی غلطیوں سے سبق سیکھنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ مشرقی پاکستان کے حالات بھی حکمرانوں کے رویوں اور سیاسی فیصلوں کا نتیجہ تھے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے اقدامات پر نظرثانی کرے، لوگوں کو تنگ کرنے کا سلسلہ بند کرے اور سیاسی کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرے۔قومی اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ تختِ لاہور بہت بڑا ظالم ہے۔ انہوں نے شیخ مجیب الرحمان کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ مسلم لیگ کے کارکن تھے اور مشرقی پاکستان کو ایسے حالات کی طرف دھکیلا گیا جن کے نتیجے میں ملک دولخت ہوا۔محمود خان اچکزئی نے اپنے خطاب میں شیخ مجیب الرحمان کو گرفتار کرکے یہاں لانے کا حوالہ دیتے ہوئے موجودہ سیاسی حالات پر بھی تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت اسی طرزِ عمل پر قائم رہتی ہے تو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو بھی گرفتار کرکے لانے کا کام کر لے۔انہوں نے موجودہ حکومت کو برائی سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اسی طرزِ حکمرانی کے خلاف کھڑے ہوئے ہیں۔ اچکزئی نے سندھ سے تعلق رکھنے والے سیاسی رہنماو¿ں کو بھی مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ان کے سندھی بھائی بھی اس گناہ میں شریک ہوئے ہیں۔اپنے خطاب میں محمود خان اچکزئی نے خبردار کیا کہ اگر موجودہ طرزِ عمل جاری رہا تو گورنر راج اور پانی کے معاملے پر سندھ میں بھی سنگین صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ ابھی بھی وقت ہے کہ وہ اپنے اقدامات واپس لے اور سیاسی تناو¿ کو بڑھانے کے بجائے مفاہمت کا راستہ اختیار کرے۔محمود خان اچکزئی نے کہا کہ حکمرانوں کو خدا کا واسطہ ہے کہ لوگوں کو تنگ نہ کریں، کیونکہ ایسا رویہ ملک کو بربادی کی طرف لے جا سکتا ہے۔ انہوں نے حکومت اور سیاسی قیادت کو مذاکرات اور اصلاحِ احوال کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ آئیں، اس معاملے پر سنجیدگی سے بات چیت شروع کریں

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *