انٹرنیشنلاہم خبربلوچستانپاکستان

ایران ائیر کی کوئٹہ سے پہلی پرواز 92 مسافروں کو لے کر زاہدان کے لئے اڑان بھری

کوئٹہ :زاہدان ایران سے ایران ائیر کی پرواز IRA 0827 کوئٹہ انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈ کرنے کے بعد کوئٹہ سے 92 مسافروں کو لے کر زاہدان کے لئے اڑان بھری ۔ کوئٹہ انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کوئٹہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداروں جنگیان بلوچ، سردار ایوب مریانی، جمعہ خان بادیزئی، سے،ائیر پورٹ مینجر کوئٹہ ائیر پورٹ خالد کاکڑ اور دیگر نے ایران ائیر کے پرواز سے آنے والے زاہدان چیمبر آف کامرس کے عہدیداروں کا استقبال کیا ۔کوئٹہ سے مشہد و زاہدان ایران ائیر پروازوں کا آغاز کا افتتاح دسمبر 2025 میں گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کیا تھا ۔کوئٹہ سے مشہد و زاہدان ایران دوطرفہ پروازیں کچھ عرصہ سے بین الاقوامی حالات کی وجہ سے معطل تھءجو آج دوبارہ بحال ہوگئی ۔کوئٹہ سے ایران مشہد و زاہدان پروازوں کے دوبارہ آغاز کو بلوچستان کے تاجر برادری اور عوام نے نہایت سراہا۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *