پاکستان

پیٹرولیم قیمتوں میں روزانہ چھوٹی تبدیلی زیادہ بہتر ہے ،مشیر وزیر خزانہ

اسلام آباد مشیروزیر خزانہ خرم شہزاد کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہفتہ واریا15دن بعد تبدیلی سے زیادہ بوجھ پڑتاہے،روزانہ کی بنیاد پر چھوٹی تبدیلی زیادہ بہتر ہے۔

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ روزانہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین ہوگا تو ذخیرہ اندوزی کی حوصلہ شکنی ہوگی ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ تبدیلی کے معاملے پر مشاورت جاری ہے ۔

خرم شہزاد کا مزید کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مستحکم ہوتی ہیں تویہ فارمولا زیادہ مفید ہوگا۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *