لاہور لاہور ہائیکورٹ نے نادراشناختی کارڈ اورشہریت کیس کا فیصلہ سنا دیا،عدالت نے مشکوک شہریت کیسز میں سول عدالتوں کا دائرہ اختیار ختم کردیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نادرافیصلوں کے خلاف براہ راست سول سوٹ یا رٹ پٹیشن قابل سماعت نہیں ہوگی۔
فیصلے میں مشکوک شہریت کیسز میں نادراویری فیکشن بورڈ اور وفاقی حکومت سے رجوع لازمی قراردیدیا گیا۔
لاہور ہائیکورٹ نے سول عدالت اور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج کا فیصلہ کالعدم قراردیتے ہوئے نادرا کی اپیل منظورکرلی۔
