اسلام آباد حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی کی شرح میں بھی ردو بدل کر دیا۔
ذرائع وزارت پیٹرولیم کے مطابق پیٹرول پر لیوی میں کمی کی گئی ہے جبکہ ڈیزل پر مزید اضافہ کر دیا گیاہے ،پیٹرول پر فی لیٹر لیوی 9 روپے 24 پیسے کم کی گئی ہے جس کے بعد لیوی کی شرح 117 روپے 41 پیسے سے کم ہو کر 108 روپے 17 پیسے مقرر کر دی گئی ہے ۔ڈیزل پر لیوی میں 9 روپے 40 پیسے اضافہ کیا گیاہے ، ڈیزل پر لیوی 42 روپے 60 پیسے سے بڑھا کر 52 روپے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے ۔
واضح رہے کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا تھا۔
